گوگل امیجز: بنگ ؟ شاید!
لو جی گل ای مک گئی۔ گوگل نے بنگ کی دیکھا دیکھی گوگل امیجز کی بناوٹ بھی تبدیل کردی ہے۔ میں نے ایک پوسٹ کچھ اسی قسم کی پہلے بھی لکھی تھی کہ کس طرح گوگل نے بنگ کی دیکھا دیکھی بیک گراونڈ کا آپشن دیا تھا۔ جوابا بہت سے دوستوں نے اعتراض کیا تھا کہ آسک جیوز (شاید) پہلے ہی اس قسم کی سہولت دے رہا تھا۔ اب میں کیا کروں کہ گوگل امیجز بھی بالکل بنگ ہی کی طرح امیجز ڈسپلے کررہا ہے۔(انداز پھر بھی بنگ کا علیحدہ ہی ہے )اور سچ مانئے کہ یہ بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔ گوگل نے پتا نہیںکس کو فالو کیا ہے یا نہیںلیکن پس منظر میں بنگ ہی دکھائی دے رہا ہے۔ چند روز میں شاید کوئی اور تبدیلی بھی دکھائی دے جو صرف بنگ کا ہی خاصا ہے ایک بات ہے کہ گوگل ، گوگل ہے چاہے کتنے ہی بنگ اس کے مقابل آجائیں لیکن دور کہیں ایک ایسی سوچ بھی موجود ہے جو بنگ کو سراہتی ہے
